اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی حکومت کسانوں کے خلاف غیر قانونی کیسز درج کررہی ہے: لوکیش

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے خلاف غیر قانونی معاملات درج کررہی ہے۔

By

Published : Jan 8, 2020, 2:56 PM IST

AP government is registering illegal cases against farmers: Lokesh
اے پی حکومت کسانوں کے خلاف غیر قانونی معاملات درج کررہی ہے:لوکیش

لوکیش جو سابق ریاستی وزیر و تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری ہیں نے ضلع گنٹور کی جیل میں بند کسانوں سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ جے اے سی کے لیڈران بھی تھے۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوکیش نے پوچھا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دارالحکومت امراوتی کے کسانوں نے کیا احتجاج کیا تھا؟ یہ صورتحال اب کیوں پیداہوئی؟

انہوں نے ریاست کے تین دارالحکومتوں سے متعلق حکومت کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست کی تین دارالحکومت ہوں گی تو عہدیداروں، عوامی نمائندوں کو مشکلات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے کسان جو اس مسئلہ پر احتجاج کرتے ہوئے جیل گئے کو رہا کروانے کے لیے جے اے سی کی جانب سے قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے گزشتہ روز حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی کی کار پر ہوئے حملہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملہ کے سلسلہ میں کسانوں پر غیر قانونی معاملات درج کیے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details