اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی: دارالحکومت مسئلے میں مداخلت کرنے سے مرکز کا انکار - تلگودیشم پارٹی

مرکزی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ کسی بھی ریاست کے دارالحکومت کے معاملہ میں مرکز کا کوئی رول نہیں ہے اور دارالحکومت کا مسئلہ ریاستی حکومت کا فیصلہ ہے۔

AP: Center refuses to intervene in capital issue
اے پی: دارالحکومت مسئلے میں مداخلت کرنے سے مرکز کا انکار

By

Published : Feb 4, 2020, 4:52 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:01 AM IST

آندھرا پردیش میں دارالحکومت امراوتی کی منتقلی اور تین دارالحکومتوں کے قیام کے ریاستی حکومت کے قدم پر ریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے رکن جی جئے دیو کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب ایوان میں دیتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اپنی مرضی کے مطابق دارالحکومت مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے اور اس سے مرکز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


واضح رہے کہ اے پی حکومت نے موجودہ دارالحکومت امراوتی کے بجائے تین دارالحکومتوں کے قیام کے ذریعہ ترقی کو غیر مرکوز کرنے کا قدم اٹھایا ہے جس کی امراوتی کے کسانوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جارہی ہے اور اس مسئلہ پر احتجاج بھی بڑے پیمانہ پر کیے گئے ہیں۔

کسانوں کے ساتھ ساتھ تلگودیشم پارٹی بھی اس قدم کی مخالفت کر رہی ہے اور اس کے لیڈروں نے بھی اس مسئلہ پر احتجاج کیا ہے۔


تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ جی جئے دیو نے اس مسئلہ کو لوک سبھا میں اٹھایا تاہم مرکز نے واضح کردیا کہ وہ ریاست کے امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details