وجئے واڑہ کے ون ٹاون علاقہ میں طلائی زیورات بنانے کے ایک یونٹ میں نامعلوم افراد نے 7 کیلو سونا اور 40 لاکھ روپئے نقد لوٹ لئے تھے جبکہ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبصہ سے لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا۔
ڈی سی پی وکرم پاٹل نے بتایا کہ چوروں نے یونٹ کے کلرک کے ہاتھ پیر باندھ کر واردات کو انجام دیا تھا۔ چوروں کو پکڑنے کےلیے ڈی سی پی سدھاکر کی قیادت میں پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔