اردو

urdu

ETV Bharat / state

سات سالہ بچی کے ساتھ ریپ، ٹیچر گرفتار

سات سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے معاملے میں ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

By

Published : Aug 1, 2019, 3:14 PM IST

سات سالہ بچی کے ساتھ ریپ، ٹیچر گرفتار

یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے رائے پوڈی گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس نے والدین کے احتجاج کے بعد سرکاری پرائمری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ سات سالہ بچی اس اسکول میں تیسری جماعت میں تعلیم حاصل کرتی ہے، جس نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر اس کے والدین اس کو اسپتال لے گئے۔
اسپتال میں معلوم ہوا کہ بچی کے ساتھ ریپ کیاگیا۔بچی سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو اس نے ہیڈ ماسٹر کا نام لیا اور کہا کہ اس نے اس کا ریپ کیا۔اس بچی کے والدین نے گاؤں والوں کے ساتھ اسکول پہنچ کر احتجاج کیا اورپولیس میں شکایت بھی درج کروائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details