خواتین نے وینکناکونڈکو مندڈم سے ویلگاپوڑی تک پدیاترا کی۔ دارالحکومت کے علاقہ تُلورو اور دیگر دیہاتوں سے کسانوں،زرعی مزدوروں نے بڑے پیمانہ پر اس یاترا میں حصہ لیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ امراوتی کو ہی دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھے۔
ان کسانوں کے ہاتھوں میں پرچم تھے اور وہ مخالف حکومت نعرے بازی کررہے تھے۔ اپنی مطالبہ کی حمایت میں کسانوں نے باجہ بھی بجایا اور مختلف گیت بھی سڑکوں پر گائے۔