اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمبلی میں بعض میڈیا چینلس کا داخلہ ممنوع، تلگودیشم کا احتجاج

ریاست آندھر اپردیش کی اپوزیشن تلگودیشم پارٹی(ٹی ڈی پی) کے اراکین اسمبلی نے اپنے رہنما چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں وائی ایس آر کانگریس کی زیرقیادت ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

By

Published : Dec 12, 2019, 3:26 PM IST

رہنما چندرا بابو نائیڈو
رہنما چندرا بابو نائیڈو

ٹی ڈی پی نے الزام لگایا ہے کہ اسمبلی کی کارروائی کے کوریج کے لیے بعض میڈیا چینلس کو اجازت نہ دیتے ہوئے صحافت کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔

تلگودیشم کے رکن قانون ساز کونسل دیپک ریڈی نے کہا کہ آج کا دن جمہوریت کے لیے یوم سیاہ ہے۔حکمران جماعت نے اسمبلی کے احاطہ میں تین میڈیا چینلز کو روک دیا تاہم جو حکومت کی بات مانتے ہیں ان کو کوریج کی اجازت دی گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جو چینلس حقائق کو سامنے لاتے ہیں ان کو کوریج کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔یہ اظہار خیال کی آزادی کو نشانہ بنانے کے مماثل ہے۔

ایک اور رکن اسمبلی جی رام موہن نے کہا کہ جمہوریت میں صحافت کو کافی اہمیت دی گئی ہے۔ آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کے ذریعہ جمہوریت کو خطرہ پیدا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details