اردو

urdu

ETV Bharat / state

امراوتی: کسانوں کا احتجاج جاری

آندھراپردیش کے دارالحکومت کے طورپر امراوتی کو ہی برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امراوتی کے 29دیہاتوں کے کسانوں اور خواتین نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔

By

Published : Jan 22, 2020, 3:28 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:00 AM IST

امراوتی: کسانوں کا احتجاج جاری
امراوتی: کسانوں کا احتجاج جاری

تُلورو، مندڈم کے کسانوں نے زنجیری بھوک ہڑتال کی۔ خواتین اور کسانوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی فوری طور پر عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔

ان کسانوں اور خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

مندڈم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے قریب کسانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بل کی منظوری کے خلاف وہ عدالت سے رجوع ہوں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کسانوں کی رائے حاصل کئے بغیر ریاست میں تین دارالحکومتوں کے قیام کی ریاستی کابینہ نے منظوری دی۔ کسانوں نے سیاہ پرچم کے ساتھ بھی احتجاج کیا۔ ان کی حمایت بعض سیاسی جماعتوں کے لیڈران، عوامی نمائندوں اور عوامی تنظیموں نے کی۔'

ان کسانوں نے مطالبہ کیا کہ 'تین دارالحکومتوں کی تجاویز سے فوری دستبرداری اختیار کی جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔'

کسانوں کا کہنا ہے کہ 'امراوتی میں انفراسٹرکچر تیار ہے اور تین دارالحکومتوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔'

کسانوں نے واضح کیا کہ 'ان کو ایک ہی دارالحکومت چاہئے جس کا وعدہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے ان کی اراضیات نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے لیتے وقت کیا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب حکومت نے امراوتی کو دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت کی اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی نے بھی اس کو قبول کیا تھا اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا تاہم اب وائی ایس آرکانگریس سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے تمام علاقہ میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہی ہے۔'

Last Updated : Feb 18, 2020, 12:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details