اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ماں کی گود اسکیم پر انٹرمیڈیٹ تک عمل کیاجائے گا' - اے سریش

ریاست آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم  اے سریش نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لیے  شروع کردہ اسکیم 'اماں ووڈی' پر ماں کی گود سے ہی موثر عمل کیا جائے گا۔

ابتدا سے لے کر انٹرمیڈیٹ تک 'اماں ووڈی' اسکیم پر عمل کیا جائے گا۔

By

Published : Jul 29, 2019, 3:17 PM IST

اے سریش نے آج اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انٹرمیڈیٹ تک 'اماں ووڈی' اسکیم پر عمل کیا جائے گا۔

سریش کے مطابق دوپہر کے کھانے کی اسکیم کے تحت معیاری غذا فراہم کی جارہی ہے۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلبہ سے زائد فیس کی وصولی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو خدمت کے جذبہ کے ساتھ چلانا چاہئے۔

مزید پڑھیں :اسکول کی منتقلی کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ وائی ایس آر کانگریس کے ریاست میں برسر اقتدار آنے کے بعد وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے اس اسکیم کی شروعات کی ہے جس کا اہم مقصد ماؤں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ رقم نہ ہونے کے سبب مائیں اپنے بچوں کو ترک تعلیم کیلئے مجبور نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details