اردو

urdu

گوداوری ندی میں سیاحتی کشتی ڈوبی

By

Published : Sep 15, 2019, 5:43 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 5:43 PM IST

ریاست آندھرا پردیش کی گوداوری ندی میں آج ٹورسٹ بوٹ ڈوب گئی۔ کشتی پر 61 افراد سوار تھے جن میں 50 سیاح اور 11 کشتی کے اہلکار شامل تھے، جن میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 10 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔

گوداوری ندی میں سیاحتی کشتی ڈوبی

یہ حادثہ مشرقی گوداوری ضلع کے دیوی پٹنم منڈل کے کچلورو گاؤں کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے میں 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ندی سے اب تک 10 افراد کی لاش کو برآمد کرلیا گیا ہے۔

گوداوری ندی میں سیاحتی کشتی ڈوبی

دراصل گوداوری ندی کے قریب 'پاپیکنڈالو پہاڑیوں' کو دیکھنے کے لیے 50 سیاح اور 11 کشتی عملہ سیروتفریح کے لیے جا رہے تھے۔ 61 مسافروں کو لے جانے والی سیاحتی کشتی اچانک ڈوبنے لگی۔

اطلاعات کے مطابق کشتی میں سوار تقریباً سبھی افراد کے پاس لائف جیکٹس تھی۔ ان میں سے کچھ افراد مبینہ طور پر ندی میں کود گئے۔

مقامی پولیس اور اہلکار موقع پر جارہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ گوداوری ندی میں سیلاب آ یا تھا جس کی وجہ سے سیاحتی خدمات رک گئی تھیں۔ جیسے ہی سیلاب کے پانی کی سطح کم ہوئی، حکام نے آج سے سیاحوں کی کشتیوں کو جانے کی اجازت دی تھی۔

وزیراعلیٰ وائی ایس آر جگن موہن ریڈی نے کشتی کے ڈوب جانے کی اطلاع کے کچھ ہی منٹوں میں عہدیداروں سے بات کی اور فوری طور پر امدادی کام شروع کرنے کا حکم دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں جن میں سے ہر ایک میں 30 اراکین شامل ہیں، کو امدادی کاموں کے لیے بھیجا گیا ہے۔ محکمہ سیاحت کی دو کشتیوں کو بھی امدادی کاموں کے لیے بھیجا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 5:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details