جنوبی ریاست آندھراپردیش میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔
احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں ترنگے، سیاہ پرچم اور پلے کارڈس اٹھائے تھے جس میں یہ لکھا گیا کہ'سی اے بی کو نہیں'۔

ان احتجاجیوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔احتجاجیوں نے وجئے واڑہ کے شہر کے مختلف مقامات پر یہ احتجاج کیا اور مسلم طبقہ سے اس ناروا سلوک کے خلاف ریاست گیر احتجاج کا انتباہ دیا۔
احتجاجیوں نے کہا کہ ہم شہریت قوانین میں غیر ضروری تبدیلیوں کے خلاف ہماری آواز ریاست بھرمیں اٹھائیں گے۔یہ شہریت قانون دستور کی دفعہ 14کے خلاف ہے۔