اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے پی میں کورونا کے 657 نئے معاملات، 6 اموات

آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات جاری ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 657افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے۔

By

Published : Jul 1, 2020, 6:51 PM IST

اے پی میں کورونا کے 657نئے معاملات، 6 اموات
اے پی میں کورونا کے 657نئے معاملات، 6 اموات

محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان نئے معاملات میں دیگر ممالک سے واپس آئے 7اور دیگر ریاستوں کے 39افراد شامل ہیں۔

نئے معاملات کی تعداد کے لحاظ سے سب سے سرفہرست ضلع اننت پور جہاں 118نئے معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران درج کئے گئے۔دوسرے نمبر پر 90معاملات کے ساتھ ضلع کرنول ہے۔سب سے کم صفر معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع سریکاکلم میں درج کئے گئے ہیں۔

اب تک بہ حیثیت مجموعی سب سے زیادہ معاملات کے لحاظ سے ضلع کرنول رہا ہے جہاں اب تک2045معاملات درج کئے گئے جبکہ سب سے کم معاملات 63سریکاکلم ضلع میں بہ حیثیت مجموعی درج کئے گئے۔ ریاست بھر میں 6988افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان میں سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد ضلع کرنول کی ہے جہاں 1055افراد روبہ صحت ہوئے ہیں۔سب سے کم 49افراد وجیانگرم ضلع میں روبہ صحت ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا سے 6اموات ہوئی ہیں۔ان میں کرنول ضلع میں تین،کرشنا ضلع میں تین شامل ہیں۔

ریاست میں اس وبا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر193ہوگئی ہے۔ریاست میں اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 6998ہوگئی ہے۔ریاست کے بیشتر اسپتالوں میں ہنوز8071افراد زیرعلاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details