ریاست آندھراپردیش میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 50 کیسز مثبت پائے گئے۔
ضلع کرنول میں اس وبا سے ایک اور موت کے بعد ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 45 ہوگئی ہے۔
اسی طرح گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مرض سے 38 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں تاہم اب تک 925 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔