حیدرآباد:آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں ایک کار تیز رفتار کی وجہ سے نہر میں گر پڑی۔ اس حادثے میں انجینئرنگ کے تین طلبا ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب یہ انجینئرنگ کے تین طلباء تفریح سے واپس ہورہے تھے۔ پولیس اور مقامی افرادکے مطابق پرائیویٹ انجینئرنگ کالج کے تیسرے سال میں زیر تعلیم 10 طلبا اور ایک ڈرائیور ہفتہ کو دو کاروں میں تفریح کے لیے گئے تھے۔ نصف شب کے بعد، ایک کار جس میں طلباء سفر کر رہے تھے، اسی دوران تیز رفتار کی وجہ سے کار کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھودیا اور یہ کار، کوروکونڈہ منڈل کے بوروگوپوڈی میں نہر میں گرگئی۔