اننت ناگ:کشمیر اولیا صوفیان کرام، سادھو سنتوں، رشیوں اور منیوں کی وادی رہی ہے۔ ان کی نسبت سے ہی وادی کشمیر کو دنیا بھر میں ایک الگ اور منفرد پہچان ملی ہے اور وادی کشمیر کو 'پیر وور' کا لقب حاصل ہے۔ کشمیر میں موجود سینکڑوں ایسی درگاہیں ہیں جو اقوام عالم میں کشمیریوں کے عقیدے کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان اولیاء کرام میں سخی زین الدین ولی ؒ قابل ذکر ہیں، جنہوں نے دین کی سربلندی کے لیے خود کو وقف کردیا تھا۔Sakhi Zain din Shrine In Aishmuqam
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام میں بابا سخی زین الدین ولی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر منعقد ہونے والا عرس رمضان المبارک کے پیش نظر منسوخ کیا گیا، تاہم زائرین کی مختصر تعداد نے لکڑی کی مشعل جلا کر عقیدت کا اظہار کیا۔ درگا میں آئے زائرین اس روز اپنے ساتھ لکڑی کے مشعل ساتھ لاتے ہیں اور شام کے اوقات میں انہیں جلا کر سخی زین الدین ولی کے کمالات اور یاد خداوندی کے جذبات کو سلام پیش کرتےZool Festival in Sakhi Zain Din Wali Shrine ہیں۔ سخی زین الدین کے درگاہ پر ہر سال ملک کے مختلف حصوں سے بلا تفریق مذہب و ملت زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔