اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: سی آر پی ایف کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

سی آر پی ایف اہلکاروں نے گاڑی میں سوارڈرائیورکو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور نے ان کے سگنل کو نظر انداز کردیا جس کے بعد سی آر پی ایف نے مذکورہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر اپنے بچاو میں گولیاں چلائی۔

گزشتہ شب سی آر پی ایف کی فائرنگ میں ایک شخص گولی لگنے ہلاک
گزشتہ شب سی آر پی ایف کی فائرنگ میں ایک شخص گولی لگنے ہلاک

By

Published : Oct 8, 2021, 10:26 PM IST

اننت ناگ کے منگہال علاقے میں گزشتہ شب سی آر پی ایف کی فائرنگ میں ایک شخص گولی لگنے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات منگہال علاقے میں سی آر پی ایف کی 40 بٹالین کے جوان ناکہ لگائے بیٹھے تھے۔ اس دوران بنا کسی نمبر پلیٹ کے وہاں ایک سکارپیو گاڑی گزر رہی تھی۔ سی آر پی ایف اہلکاروں نے گاڑی میں سوار ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ڈرائیور نے ان کے سگنل کو نظر انداز کردیا جس کے بعد سی آر پی ایف نے مذکورہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر اپنے بچاو میں گولیاں چلائی۔

سی آر پی ایف کی فائرنگ میں گاڑی میں موجود 20 َسالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی جبکہ ڈرائیور گاڑی سے فرار ہوگیا۔ مہلوک کی شناخت ججر کوٹلی جموں کے یاسر علی کے بطور ہوئی ہے جو کہ عارضی طور پر ذوڑر میر بازار اننت ناگ میں سکونت پذیر تھا۔

ذرائع کے مطابق مہلوک کی بہن زاہدہ بانو نے اپنے بھائی کی آخری رسومات پڑوسیوں کی مدد سے آج صبح اپنے ہی علاقے رزکن میں انجام دی۔

جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہائی الرٹ کی صورتحال میں فائرنگ کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:گپکار الائنس نے بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کی

واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملوث فورسز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہونے پائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details