اردو

urdu

ETV Bharat / state

نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام

دراصل نابینا لوگ جو چھڑی استعمال کرتے ہیں آج اس کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ چھڑی تقریبا 100 سال پہلے ایک شخص نے استعمال کی تھی جس نے ماؤنٹ ایوریسٹ کو پار کیا تھا۔ اس کے تناظر میں یہ دیکھا گیا کہ یہ چھڑی معمولی نہیں ہے۔ اس چھڑی میں نابینا افراد کو خودمختار بنانے کی قابلیت ہے۔

نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام
نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام

By

Published : Oct 16, 2020, 6:14 PM IST

عالمی وائٹ کین دن کے موقع پر ضلع اننت ناگ کے بائز ڈگری کالج میں ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے ذریعہ تربیت پانے والے کثیر تعداد میں نابینا بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مصوری مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

نابینا افراد کو خودمختار بنانے کے لیے پروگرام

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو سید یاسر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے جبکہ اس موقع پر ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

مصوری مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے کئی بچوں کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب کے بعد سید یاسر اور جاوید احمد ٹاک نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد نابینا افراد میں حوصلہ بڑھانا ہے تاکہ وہ اپنی کمزوری کو اپنے مستقبل پر ہاوی نہ ہونے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل

دراصل نابینا لوگ جو چھڑی استعمال کرتے ہیں آج اس کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ چھڑی تقریبا 100 سال پہلے ایک شخص نے استعمال کی تھی جس نے ماؤنٹ ایوریسٹ کو پار کیا تھا۔ اس کے تناظر میں یہ دیکھا گیا کہ یہ چھڑی معمولی نہیں ہے۔ اس چھڑی میں نابینا افراد کو خودمختار بنانے کی قابلیت ہے۔

آج کا دن اسی کی طرز پر منایا جاتا ہے کہ جو معذور افراد ہیں وہ خودمختار ہو سکیں۔ وہ اپنے لیے کام کر کے روزگار کما سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details