پہلگام: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج جنوبی کشمیر کے دو روزہ دورے کے دوسرے روز حلقہ انتخاب پہلگام کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر پہلگام میں ورکروں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ عمر عبداللہ کے ہمراہ کشمیر صوبے کے صدر ناصر اسلم وانی،اننت ناگ کے نیشنل کانفرنس رہنما الطاف وانی سمیت کئی سینیئر لیڈران شامل تھے۔NC Convention In Pahalgam
کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ" ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے مرکز سے بھیک نہیں مانگے گی۔انتخابات میں تاخیر سے ان کی پارٹی کو کوئی فکر نہیں ہے۔بی جے پی "خوفزدہ" ہے اور وہ یہاں انتخابات کرانے کی ہمت نہیں رکھتی۔"Omar Abdullah on JK Elections
انہوں نے کہا کہ جب بھی مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کرے گی تو این سی اس کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے لیے این سی مرکز سے بھیک نہیں مانگیں گی"