اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: پانی کے ٹینک میں پھنسا تیندوے کا بچہ نکالا گیا - ریسکیو آپریشن

محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے تیندوے کے بچے کو پانی کے ٹینک سے باہر نکال اسے ڈکسم وائلڈ لائف سینکچوری منتقل کر دیا۔

اننت ناگ: پانی کے ٹینک میں پھنسے تیندوے کو  بازیاب کر لیا گیا
اننت ناگ: پانی کے ٹینک میں پھنسا تیندوا نکالا گیا

By

Published : Nov 13, 2021, 4:15 PM IST

Updated : Nov 13, 2021, 5:10 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے براکپورہ علاقے میں تیندوے کا ایک بچہ تقریباً 10 فٹ گہرے پانی کے ٹینک میں گر گیا تھا، جسے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے بازیاب کر لیا۔

اننت ناگ: پانی کے ٹینک میں پھنسا تیندوا نکالا گیا

ہفتہ کی صبح ضلع کے براکپورہ علاقے میں مقامی باشندوں نے باغات میں پانی کے ٹینک کے اندر ایک تیندوے کے بچے کو پھنسا ہوا دیکھ کر فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو اطلاع دی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم نے تیندوے کے بچے کو پانی کے ٹینک سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

مزید پڑھیں:عشمقام: ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کے بچے کو ڈکسم وائلڈ لائف سینکچوری منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تیندوے کی موجودگی سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے چند روز قبل ہی اسی علاقے میں ایک تیندوے کو پکڑ لیا تھا۔

Last Updated : Nov 13, 2021, 5:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details