اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوگوں کو مفت راشن کیوں نہیں مل پا رہا؟

عام لوگوں کے مطابق پچھلے دو ہفتوں سے اکثر راشن گھاٹوں کی مشینری ناکارہ ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Ration
راشن

By

Published : Dec 20, 2020, 10:31 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بیشتر راشن گھاٹوں اور فیر پرائس دکانوں پر نسب آدھار مشینوں کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے راشن سپلائی کے حوالے سے انہیں درپیش مشکلات کی شکایت کی ہے۔

راشن

لوگوں کا کہنا ہے کہ بخشی آباد، شیرپور، لازوال سمیت متعدد علاقوں میں ان مشینوں کی وجہ سے راشن حاصل کرتے وقت آدھار لنک میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں بنا راشن حاصل کۓ ہی گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے۔

اکثر راشن گھاٹوں پر آدھار مشینوں کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: مصطفی کمال

عام لوگوں کے مطابق پچھلے دو ہفتوں سے اکثر راشن گھاٹوں کی مشینری ناکارہ ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین نے ڈی سی اننت ناگ اور محکمہ فوڈ اینڈ سول سپلائر کے افسران سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائز اننت ناگ نے اس مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مسلے کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details