اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بدھ کی صبح غسل خانہ میں نہانے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ شانگس، اننت ناگ کے براہ رانی پورہ علاقہ میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت عبدالمجید وگے کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Man Electrocuted In Ranipora Anantnag
Man Electrocuted to Death In Anantnag: اننت ناگ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت
ضلع اننت ناگ میں اُس وقت کہرام مچ گیا ایک شخص نہانے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔Man Electrocuted in Anantnag
a
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ عبد المجید بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس وقت فوت ہو گیا جب وہ اپنے گھر کے غسل خانہ میں نہا رہا تھا اور بجلی کے راست رابطے میں آکر بے ہوش ہو گیا۔ بجلی کا زور دار جھٹکا لگنے کے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق طبی مرکز پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی ہے۔