اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں جہلم کے کنارہ کئی آبی وسائل موجود ہیں، لیکن یہ آلودہ ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ان کے آلودہ ہونے کی وجہ یہاں کے مقامی ہیں۔ مقامی لوگوں نے اِن آبی ذخائر میں غیر معیاری چیزیں ڈال کر اسے آلودہ کر دیا ہے۔
آبی ذخائر کو تحفظ فراہم کرنے کے تعلق سے ہم نے مونسپل چیئرمین شاہینہ نِداف سے بات کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان آبی ذخائر کو بچانے کے لئے محکمہ بلدیہ پوری جدو جہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے حدود میں جو کچھ بھی ہوگا اسے ٹھیک کیا جائے گا۔' انہوں نے مزید کہا کہ 'محکمہ ہمیشہ لوگوں کے مفاد کے لئے جو بہتر ہے اسے کرتا آیا ہے۔'