اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں حضرت سید محمد کفایت اللہ قادریؒ کا سالانہ عرس - rs of hazrat syed mohhammad kifayatullah qadri

اننت ناگ کے کاڈی پورہ میں حضرت سید محمد کفایت اللہ قادری رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اننت ناگ میں حضرت سید محمد کفایت اللہ قادریؒ کا سالانہ عرس
اننت ناگ میں حضرت سید محمد کفایت اللہ قادریؒ کا سالانہ عرس

By

Published : Mar 22, 2021, 9:41 PM IST

جموں و کمشیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع کاڈی پورہ میں حضرت سید محمد کفایت اللہ قادری رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اننت ناگ میں حضرت سید محمد کفایت اللہ قادریؒ کا سالانہ عرس

اس سالانہ عرس میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملی، درگاہ پر شب خوانی کے دوران خاص دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس درگاہ کو سعد صاحب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

وہیں علماء کی جانب سے حضرت سید محمد کفایت اللہ قادری رحمت اللہ علیہ کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور ان کے تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔

درگاہ کمیٹی کی جانب سے عقیدت مندوں کے لئے تمام ضروری سہولیات میسر رکھی گئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details