اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sinthan -Kishtwar Road closed سنتھن-کشتواڑ روڈ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند - کشمیر میں بارشیں

ایس ڈی ایم کوکرناگ کی طرف جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ 'سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری اور بدلتے ہوئے موسمی صورتحال کے پیش نظر سنتھن – کشتواڑ اور مرگن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کی جاتی ہے۔

traffic-suspended-on-sinthan-kishtwar-road-due-to-inclement-weather
سنتھن-کشتواڑ روڈ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 3:30 PM IST

اننت ناگ:وادی میں موسم خزاں کی آمد کے ساتھ ہی موسم نے کروٹ بدل لی۔ ایک طرف جہاں کسانوں نے فصلوں کی کٹائی، اور میوئے باغات سے میوئے اتارنے سے لیکر انہیں ملک کی مختلف ریاستوں میں فروخت کرنا شروع کیا ہے، وہی موسم خزاں نے اپنا زور دکھانا شروع کیا ہے، جس کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سنتھن-کشتواڑ روڈ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

برفباری کے سبب اننت ناگ کشتواڈ اور مرگن ٹاپ مڑواہ رابطہ شہراوں کو ٹریفک کی آواجاہی کے لئے مسدود کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مذکورہ شاہراوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ لیا کہ دونوں شاہراوں کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے معطل کردیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی جان اور مال کو تحفظ فراہم ہو۔ایس ڈی ایم کوکرناگ کی طرف جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ 'سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری اور بدلتے ہوئے موسمی صورتحال کے پیش نظر سنتھن – کشتواڑ اور مرگن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں پر موسم سازگار ہونے اور برف ہٹانے تک ٹریفک معطل رہے گا۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather Update وادی کشمیر میں اگلے کئی روز تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی

وادی کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد گزشتہ شام کو پہاڑی علاقوں میں برف و باراں اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کو بعد دوپہر پہاڑی علاقوں میں تازہ برف و بارای سے میدانی علاقوں میں سردی کی لہر میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت میں نمایا کمی واقع ہو رہی ہے، وہی لوگوں نے بھی گرم ملبوسات پہننا شروع کر دیا ہے جبکہ بازاروں میں بھی آج دوکانداروں نے گرم ملبوسات بیچنا شروع کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details