اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Safety Week حادثات کو روکنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا لازمی،اے آر ٹی او اننت ناگ - road accident awareness

پورے ملک میں ہر سال قومی روڈ سیفٹی ویک 11 سے 17 جنوری تک منایا جاتا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت کے زیر اہتمام اس روڈ سیفٹی ویک کا مقصد سڑک حادثات میں بیداری پھیلانا تاکہ سڑک حادثات میں کمی واقع ہو۔ اس دوران متعلقہ حکام گاڑی چلانے والے افراد کو موقعہ پر ہی ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں، تاکہ حادثات کے خطرات کو کم کیا جائے۔

road safety week in anantang
road safety week in anantang

By

Published : Jan 16, 2023, 8:40 PM IST

حادثات کو روکنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا لازمی،اے آر ٹی او اننت ناگ

اننت ناگ:روڈ سیفٹی ہفتہ کے حوالہ سے وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ میں بھی موٹر وہیکلز محکمہ کی جانب سے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس بیدارہ مہم میں گاڑی چلانے والے افراد کو موقعہ پر ہی ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے، تاکہ حادثات کے خطرات کو کم کیا جائے۔


ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران اسسٹنٹ روڈ ٹرانسپورٹ(اے آر ٹی او) اننت ناگ محمد زبیر لٹو نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہفتہ منانے کا مقصد کمرشل و نجی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیورس کو ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون اس لیے بنائے گئے ہیں تاکہ انسانوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔لٹو نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی برتنے سے سالانہ لاکھوں افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اس طرح کی مہم چلائی جا رہی ہے،تاکہ بڑے پیمانے پر لوگوں میں بیداری پھیلائی جائے

اے آر ٹی او نے کہا کہ اس طرح کی مہم آگے بھی جاری رہے گی، تاہم بیداری کے بعد بھی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خاص کر سیٹ بیلٹ یا ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننا بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا ایک حصہ ہے،لہذا وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:Road Safety Week اننت ناگ میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details