ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک اننت ناگ رخسار احمد نے کہا کہ یہ مہم پچھلے کئی دنوں سے چلائی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔
رخسار کا کہنا تھا کہ یہاں کے ڈرائیور ناجائز فائدہ اٹھا کر لوگوں سے دگنا کرایا وصول کر لیتے ہیں اور گاڑیوں میں کافی زیادہ اوور لوڈنگ بھی ہوتی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے اس مہم کے دوران دستاویزات اور ضروری لوازمات کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے بارے میں بچاؤ اور احتیاتی تدابیر کے بارے میں بھی ڈرائیور صاحبان کو بیدار کرتے ہیں۔