اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں حرکت قلب رکنے سے ایک سیاح کا انتقال - دل‌کا دورہ پڑنے سے موت

کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد جموں وکشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ کچھ ہفتوں سے غیر مقامی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

tourist died
سیاح کا انتقال

By

Published : Feb 13, 2021, 7:57 PM IST

ہفتہ کے روز کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک 45 سالہ سیاح کو دل ‌کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔

اطلات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کیرالہ کے رہنے والے پر دیپ کے طور پر ہوئی ہے، جو پہلگام کے ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔
سیاح کا انتقال
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیاح کو فوری طور پر پی ایچ سی پہنچایا گیا، جہاں سے اسے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: سیاحوں کی آمد سے فوٹوگرافر بے حد مسرور


واضع رہے کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد جموں وکشمیر کا خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ کئی ہفتوں سے غیر مقامی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں پر درجہء حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ جہاں کھلی کھلی دھوپ کے ساتھ موسم میں بہتری آ رہی ہے، وہیں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details