اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Tourism: وادیٔ کشمیر کے سیاحتی مقامات پر لوٹ رہی ہیں رونقیں - kashmir

لاک ڈاون کھلنے کے بعد سیاحتی مقامات tourist places پر رونق لوٹ آئی ہے۔ وادیٔ کشمیر کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہر برس مقامی، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں کے حسین مقامات کا رخ کرتے تھے، لیکن دفعہ 370 کی تنسیخ سے لے کر مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کی پیدا شدہ صورتحال نے تقریباً تین برسوں تک زندگی کا پہیہ جام کر کے رکھ دیا تھا۔ مسلسل اپنے گھروں میں محصور ہونے اور طرز زندگی درہم برہم ہونے سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے۔ تاہم کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کمی ہونے کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے مغل باغات اور پارکس کو کھولنے کی اجازت دینے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

tourist enthusiast after open tourist places in kashmir
وادیٔ کشمیر کے سیاحتی مقامات پر لوٹ رہی ہیں رونقیں

By

Published : Jun 24, 2021, 1:05 PM IST

کووڈ 19 کے سبب نافذ ہوئے لاک ڈاون میں نرمی ملتے ہی مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے وادیٔ کشمیر کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہاں کے صحت افزا مقامات پر جانا شروع کیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مغل باغات اور سیاحتی مقامات tourist places میں دوبارہ رونق لوٹتی نظر آرہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان دنوں وادی کے مختلف دلکش مقامات، خاص کر پہلگام، اہربل، اچھہ بل، کوکرناگ اور مغل باغات میں لوگوں کی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں لوگ اپنے رشتہ داروں، دوست و احباب کے ہمراہ ان حسین مقامات پر پُر سکون لمحات کا مزہ لے رہے ہیں۔

وہیں بچے اور نوجوان یہاں کے ٹھنڈے اور صاف و شفاف قدرتی چشموں اور جھرنوں میں ڈُبکیاں لگا کر اپنے جسم و ذہن کو تروتازہ کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ وہ گزشتہ تقریبا تین برسوں سے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے تھے۔

تاہم لمبے عرصے کے بعد پُر فضا ہواؤں میں سانس لینے کا موقعہ ملنے سے انہیں سکون و راحت محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے سرکار کے اس قدم کا خیر مقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر حال میں کووڈ ایس او پیز کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ سماج کو تیسری لہر کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

وہیں سیاحت سے روزی روٹی کمانے والے افراد بھی سیاحتی سرگرمیاں بحال ہونے پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے کاروباری سرگرمیاں متاثر رہنے سے وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ تاہم معمولات زندگی پٹری پر لوٹنے کے بعد ان کی امیدیں جاگ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

لاک ڈاؤن کو روزگار کا موقع بنانے والی خاتون

بہتر حالات سماج کے ہر فرد کو آزادانہ طریقہ سے زندگی کے لمحات گزارنے کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ تاہم سماج کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نظم و ضبط اور اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details