اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: بی جے پی کے مزید تین کارکن مستعفی - جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں بندوق برداروں کی جانب سے بی جے پی سے وابستہ کارکنوں کو نشانا بنایا جا رہا ہے جس کے بعد محض دو روز میں چھہ کارکنوں نے استعفیٰ دے دیا۔

اننت ناگ میں بی جے پی کے مزید تین کارکنوں نے استعفیٰ دیا
اننت ناگ میں بی جے پی کے مزید تین کارکنوں نے استعفیٰ دیا

By

Published : Aug 6, 2020, 4:50 PM IST

وادی میں بندوق برداروں کی جانب سیاسی کارکنوں بالخصوص بی جے پی سے وابستہ کارکنوں اور پنچ و سرپنچوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مزید تین پارٹی ورکرس نے مختلف وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ضلع کولگام کے قاضی گنڈ کے علاقے ویسو میں بی جے پی کے سرپنچ سجاد احمد کھانڈے کی ہلاکت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
وہیں دو روز قبل ضلع کولگام کے آکھرن دیوسر میں مبینہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سے وابستہ عارف احمد نامی پنچ پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اس وقت صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر میں زیر علاج ہے۔

اننت ناگ میں بی جے پی کے مزید تین کارکنوں نے استعفیٰ دیا
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے مزید تین کارکنوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ان تینوں میں شبیر احمد خان ولد غلام رسول خان، ریاض احمد راتھر ولد عبد العزیز راتھر اور عبد الخالق شیخ ولد محمد سبحان شیخ شامل ہے۔ یہ تمام نارو پورہ وتنارڈ تحصیل کوکرنگ کے رہائشی ہیں۔تینوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور آج سے انہیں، بی جے پی یا کسی اور پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا 'ہم سب لوگوں سے التجا کرتے ہیں کہ اگر ماضی میں ہماری طرف سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو برائے مہربانی اسے معاف کر دیا جائے۔'
واضح رہے کہ جس روز بی پی دفعہ 370 کے خاتمہ کی پہلی برسی جوش و خروش سے منا رہی تھی اُسی روز حلقہ دیوسر کولگام سے تعلق رکھنے والے تین پارٹی کارکنان نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details