اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Arrested with Drug in Anantnag: اننت ناگ میں منشیات برآمد، تین افراد گرفتار

اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گنڈ بابا خلیل نائنہ اور کاندر پورہ گوری سے منشیات رکھنے کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے Bijbehara Police Arrested Three People with Drugs۔

Arrested with Drug in Anantnag
Arrested with Drug in Anantnag

By

Published : Feb 14, 2022, 9:27 AM IST

اننت ناگ:جموں و کشمیر کی اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی Anantnag Police Arrested three Person with Drugs۔

اطلاع کے مطابق پولیس سٹیشن بجبہاڑہ کو ذرائع سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ گنڈ بابا خلیل نائنہ کے رہنے والے سمیر احمد ڈار اور کاندر پورہ گُری کے رہنے والے محمد اشرف صوفی ولد محمد اسماعیل صوفی، منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں اور انہوں نے اپنی رہائشی گھروں میں بھاری مقدار میں منشیات ذخیرہ کر کے رکھا ہے۔

جس کے بعد پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ان دونوں مقامات پر چھاپہ مارا۔

دوران تلاشی گنڈ بابا خلیل نائنہ کے رہائشی سمیر احمد ڈار کے گھر سے تقریباً 11 کلو چرس پاؤڈر برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

جب کہ محمد اشرف صوفی ساکن کاندر پورہ گوری کے رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران تقریباً 62.5 کلو گرام فکی برآمد کی گئی۔ ملزم محمد یونس صوفی ولد عبدالرشید صوفی نام کے ایک اور ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا اور منشیات برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں:


پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details