اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ٹیکہ کاری مہم کے فروغ کے لیے اسٹریٹ پلے کا اہتمام

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو اور ویری ناگ علاقے میں عام لوگوں میں کورونا ویکسین کے حوالے سے پھیلے غلط افواہوں اور خدشات کو دور کرنے کی غرض سے ایک اسٹریٹ پلے کا اہتمام کیا گیا۔

کورونا ٹیکہ کاری مہم کے فروغ کے لیے اسٹریٹ پلے کا اہتمام
کورونا ٹیکہ کاری مہم کے فروغ کے لیے اسٹریٹ پلے کا اہتمام

By

Published : Jun 8, 2021, 3:36 PM IST

جنوبی کشمیر کے ڈورو اور ویری ناگ علاقے میں عام لوگوں میں کورونا ویکسین کے حوالے سے پھیلے غلط افواہوں اور خدشات کو دور کرنے کی غرض سے ایک اسٹریٹ پلے کا اہتمام ہوا۔ اس پروگرام کا اہتمام فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے ہوا۔

کورونا ٹیکہ کاری مہم کے فروغ کے لیے اسٹریٹ پلے کا اہتمام

اس موقع پر مقامی فنکاروں نے ڈراموں اور کشمیری فوک نغموں کے ذریعے روایتی انداز میں کورونا ویکسینیشن کے فائدے اجاگر کیے۔ جبکہ لوگوں کو اپنا اور اپنوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ویکسینیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی گئی۔

مقامی لوگوں نے اس کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کے پروگرام جموں و کشمیر میں 100 فیصد ویکسینیشن کے ہدف کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details