اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ ہونے سے ڈرائیورز و مسافر پریشان - قومی شاہراہ بند

وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر – جموں قومی شاہراہ بارش کی وجہ سے کئی جگہوں پر پتھر اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

قومی شاہراہ ہونے سے ڈرائیورز و مسافر پریشان
قومی شاہراہ ہونے سے ڈرائیورز و مسافر پریشان

By

Published : Sep 4, 2020, 6:43 PM IST

قومی شاہراہ بند کر دینے کی وجہ سے سینکٹروں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔ درماندہ ڈرائیوروں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر درماندہ افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو جلد از جلد قابل ٹریفک بنایا جائے تاکہ وہ اپنے اپنے مقامات پر پہنچ سکیں۔

قومی شاہراہ ہونے سے ڈرائیورز و مسافر پریشان

ایس ایس پی ٹریفک کے مطابق گزشتہ شام سے ہو رہی بارش کی وجہ سے جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے ہیں جس کے پیش نظر شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانہال اور رامبن میں کئی جگہوں پر زمینی تودے گر آئے ہیں اور درجنوں مقامات پر پتھر کھسک رہے ہیں۔ مسلسل تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کی وجہ سے بحالی کے کام میں بھی رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق مزدور اور مشینری کام پر لگے ہوئے ہیں اور شاہراہ کو جلد از جلد ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا۔

لاک ڈاؤن: گاندربل میں ساتویں روز بھی عام زندگی متاثر

ABOUT THE AUTHOR

...view details