اردو

urdu

ETV Bharat / state

Special Cell For Women in J&K: اسپیشل سیل فار وومن، خواتین کی ہر ممکنہ مدد کی ضامن

دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں اسٹیٹ وومنز کمیشن کے بجائے نیشنل کمیشن فار وومن کا ایک دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جہاں خواتین کے مختلف شکایات درج کروا سکتی تھیں۔ تاہم خصوصی درجے کے خاتمے کے دو برس سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد بھی آج تک نیشنل کمیشن کا دفتر جموں و کشمیر میں قائم نہیں کیا گیا۔Women Commission Office Closed after 370 Abrogation

special-cell-for-women-in-j-and-k-a-ray-of-hope-for-needy-women
اسپیشل سیل فار وومن، خواتین کے ہر ممکنہ مدد کی ضامن

By

Published : May 31, 2022, 6:30 PM IST

Updated : May 31, 2022, 7:52 PM IST

اننت ناگ:بدقسمتی سے معاشرے میں گھریلو تشدد یا خواتین کے ساتھ مار پیٹ ہونے کا معاملہ ہمیشہ سے ہی ایک سنگین مسئلہ رہا ہے۔ خواتین کا جسمانی، جنسی، نفسیاتی اور معاشی استحصال کا شکار ہونے سے نہ صرف ایک قیمتی جان کا زیاں ہوتا ہے بلکہ اس سے پورا خاندان اثر انداز ہوتا ہے۔Women Domestic Violence Cases in J&K۔ آئے روز گھریلو تشدد کے واقعات سامنے آنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں، جو پورے سماج کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے میں گھریلو تشدد کی شکار خواتین کی مدد ان کے حقوق کی بازیابی انہیں بااختیار بنانے کے لیے کئی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔Women NGO in J&K
اس طرح کی ایک غیر سرکاری تنظیم، اسپیشل سیل فار وومن، نے خواتین کی مدد کا بیڑا اٹھایا ہے جو ملک کی دیگر ریاستوں کے بعد جموں و کشمیر میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس تنظیم نے گزشتہ برس اکتوبر میں جموں کشمیر میں اپنی شروعات کی اور اس وقت یہاں کے 12 اضلاع میں اس کے سیل کام کر رہے ہیں۔Special Cell For Women in J&K

: اسپیشل سیل فار وومن، خواتین کی ہر ممکنہ مدد کی ضامن
اننت ناگ کے صدر تھانہ میں موجود اسپیشل سیل فار وومین میں بحیثیت سماجی کارکن کام کرنے والے طارق احمد نے کہا کہ اسپیشل سیل فار وومن ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے، جو قومی کمیشن برائے خواتین بھارت سرکار کے تعاون سے کام کر رہا یے۔ مشن کو چلانے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر، وومن اینڈ چائلڈ ویلفیئر، پولیس و دیگر کئی متعلقہ محکموں کا اشتراک حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل سیل فار وومین کے قیام کا مقصد ظلم کا شکار خواتین کو مدد فراہم کرنا ہے جس کے تحت انہیں صلاح مشورہ، طبی، قانونی، نفسیاتی و دیگر کئی خدمات کے ذریعہ ہر وقت مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

طارق نے کہا کہ اسپیشل سیل فار وومین، خواتین کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے مصیبت زدہ خواتین سے کہا کہ وہ کسی بھی پریشانی کے دوران اپنی آواز بلند کریں اور جب بھی انہیں مدد کی ضرورت ہوگی، اسپیشل سیل فار وومن ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں:


وہیں سیل میں کام کرنے والی سماجی کارکن مہناز نے کہا کہ بد قسمتی سے آج کے جدید دور میں بھی خواتین کے حقوق کی پامالی عروج پر ہے، نہ صرف شادی شدہ بلکہ غیر شادی شدہ خواتین بھی ظلم و ستم کا شکار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل سیل فار وومین، کا وجود اسی لیے لایا گیا ہے تاکہ ایسی خواتین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، متاثرہ خواتین اپنی شکایات لے کر ان کے پاس آتی ہیں جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ خواتین اپنے حقوق کے تئیں شعور و بیدار ہو رہی ہیں۔

Last Updated : May 31, 2022, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details