ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میں پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ایک ناکے پر تلاشی کے دوران ایک کار سے قریب ایک کلو گرام چرس بر آمد کیا گیا۔
اننت ناگ: منشیات سمیت دو اسمگلر گرفتار - کار سے چرس برآمد
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس نے ناکے پر تلاشی کے دوران ایک کار سے چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اننت ناگ کے سنگم علاقہ میں منشیات سمیت دو افراد گرفتار
کار میں سوار واتر گام بارہمولہ کے رہنے والے محمد یوسف وار ولد عبد الغفار اور رفیع آباد کے رہنے والے امتیاز احمد دھوبی ولد علی محمد دھوبی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے وہیں جموں و کشمیر پولیس نے گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔