ضلع اننت ناگ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں کھیل کود کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے جنوبی کشمیر پولیس پریمئر لیگ 2020 کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔
ساؤتھ کشمیر پولیس پریمیئر لیگ کا افتتاح اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری (آئی پی ایس) نے کیا۔ اس موقع پر ایس پی آپریشنز اور کئی دیگر پولیس افسران کے علاوہ معروف کرکٹر پرویز رسول سمیت چند ممتاز شہری بھی موجود رہے۔
ٹورنامنٹ میں جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع کے 16 کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔