اننت ناگ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نئی بستی، صوف شالی کوکرناگ کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقے میں اکثر اوقات بجلی غائب ہی رہتی ہے جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ کئی برسوں سے محکمہ بجلی سے رجوع کیا تھا کہ مذکورہ علاقے میں ایک اور بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے جس سے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو ہو سکے، تاہم اس مسئلے کو متعلقہ محکمہ تاحال ناکام ثابت ہوا ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے علاقہ مسلسل بجلی کی عدم دستیابی کا شکار ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی علاقہ گھپ اندیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں نصب بجلی ٹرانسفارمر علاقے میں رہائش پزیر عوام کی بجلی کی ضرورت کو پورا نہیں کر پاتا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ٹرانسفارمر پر 100 سے زائد کنبوں کو معقول بجلی فراہم کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ اور ٹرانسفامر دور نصب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو معیاری وولٹیج نہیں مل پاتی جس وجہ سے بجلی ہونے کے باوجود لوگ کا استعمال نہیں کر پاتے۔