جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام، کوکرناگ اور سنتھن ٹاپ میں بھی تازہ برف باری ہو رہی ہے۔ جسکی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ اور جنوبی کشمیر کے بیشتر حصوں میں تازہ برف باری کے بعد عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔
حالانکہ برف پہلے سے ہی جمع تھا، جس بعد تازہ برفباری باری سے عام لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنے کے ساتھ ہی سردی کی شدید لہر پیدا ہو گئی ہے۔
وہیں مشہور سیاحتی مقامات پہلگام، کوکرناگ اور سنتھن ٹاپ علاقوں میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔