اننت ناگ:شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ (سکمز) کے ماہرین اور انجینئروں کی ایک ٹیم - جس کی سربراہی سپرانٹنڈنٹ انجینئرنگ سکمز مظفر احمد ککرو کر رہے تھے - نے اپنے ایگزیکٹیو انجینئر اور دیگر ٹیم ممبران کے ہمراہ ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ مہندی کدل اننت ناگ کے کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پلانٹ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے پورے ایس ٹی پی آپریشن کے ساتھ ساتھ عملہ کے کام کاج کا بھی معائنہ کیا، جس دوران انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف کے کام کاج خاص کر پلانٹ کے مینیجر آپریشن ڈاکٹر بشارت مشتاق کی سراہنا کی۔
واضح رہے کہ مذکورہ ایس ٹی پی پلانٹ وادی کشمیر کے سب سے موثر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں سے ایک ہے جو سی کوانشل بیچ ری ایکٹر ٹیکنالوجی پر چل رہا ہے اور یہ کمپیوٹرائزڈ آپریشنل ہے۔ یہ پروجیکٹ اربن اینورانمٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، سرینگر، کے ماتحت ہے اور اسے سومبنسی اینورانمنٹ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نئی دہلی نے اسپانسر کیا ہے۔