اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں چھاپڑی فروشوں کے لئے علیحدہ مارکیٹ

ہلال شاہ کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بازاروں اور سڑکوں پر ٹریفک کی بنا خلل آمد و رفت کو یقینی بنایا گیا بلکہ متعلقین کے لیے روزگار کمانے کی آسائش بھی ہوگی۔

اننت ناگ میں چھاپڑی فروشوں کے لئے بنایا گیا الگ مارکیٹ
اننت ناگ میں چھاپڑی فروشوں کے لئے بنایا گیا الگ مارکیٹ

By

Published : Sep 15, 2020, 8:58 PM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں پٹریوں سے چھاپڑی فروشوں کو ہٹانے اور انکی بازآبادکاری کی غرض سے اب پرانے مٹن اڈے میں نئے مارکیٹ کو قائم کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ نے نئے مارکیٹ کا جائزہ لیا اور ریڈے بانوں سے تبادلہ خیال کیا۔

اننت ناگ میں چھاپڑی فروشوں کے لئے بنایا گیا الگ مارکیٹ
ہلال شاہ کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بازاروں اور سڑکوں پر ٹریفک کی بنا خلل آمد و رفت کو یقینی بنایا گیا بلکہ متعلقین کے لیے روزگار کمانے کی آسائش بھی ہوگی۔

شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مارکیٹ میں ضرورت زندگی کا ہر ایک سامان میسر رکھا جائے گا اور یہ مارکیٹ رات دیر گئے تک کھلا رہے گا۔ اننت ناگ کے عوام سے گزارش کی گئی کہ وہ مارکیٹ میں خریداری کے لئے آئے جس سے ان کے روزگار میں اضافہ ہو جائے گا۔
وہیں دوسری جانب چھاپڑی فروشوں نے کافی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضلع میں ایسے اور مارکیٹ ہونے چاہئے جہاں پر چھاپڑی فروش اپنا روز گار کما سکے اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل بھی بنا خلل جاری رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details