اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پازال پورہ میں وزارت سماجی بہبود و سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کے اشتراک، سوشل ویلفیئر کی جانب سے اولڈ ایج ہوم کا قیام عمل میں آیا، جہاں پر سینیئر سٹیزن غریب، مفلوک الحال، عمر رسیدہ افراد کے لیے تمام سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اننت ناگ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بشیر احمد وانی نے اس سینیئر سٹیزن ہوم کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر اننت ناگ محمد اسماعیل اور متعلقہ این جی او کے سربراہ شاہد جیلانی بھی موجود رہے۔ سینیئر سٹیزن ہوم میں طبی و رہائشی سہولیات کے علاوہ دیگر سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔ اولڈ ہوم ایج کا مقصد بزرگ شہریوں کو آرام دہ اور باوقار زندگی فراہم کرنا ہے۔ غریب کمزور اور بے سہارا بزرگ شہری اس گھر میں داخلہ لے سکتے ہیں اور انہیں تمام بنیادی سہولیات بشمول خوراک، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔
Senior Citizen Homes اننت ناگ میں سینیئر سٹیزن ہوم کا افتتاح - بشیر احمد وانی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا
اننت ناگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بشیر احمد وانی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ Senior Citizen Homes Inaugurated At Anantnag
اس موقعے پر ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں سینیئر سٹیزن ہوم کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ اس سینیئر سٹیزن ہوم میں غریب کمزور کے علاوہ جو افراد کسی ناگہانی آفت کے شکار ہو گئے ہوں یا ایسے افراد جو بے سہارا ہو، ان کے لیے یہاں کھانے پینے کے علاوہ کھیل کود کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اننت ناگ میں اس طرح کے ہوم کا وجود عمل میں لانا ایک خوش آئند بات ہے جس کی عوامی حلقوں میں کافی سراہنا کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایس او اننت ناگ نے انچی ڈورہ میں بھی اسی طرح کے ایک مرکز کا افتتاح کیا۔