اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar on Women Empowerment: خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سیمنار - بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کی جانب سے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کمیونٹی ہال ساگم میں بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Seminar on Women Empowerment: خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سیمنار منعقد
Seminar on Women Empowerment: خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سیمنار منعقد

By

Published : Apr 2, 2022, 3:47 PM IST

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ حکومت ہند کی جانب سے شروع کی گئی ایک پہل ہے جس کے تحت بیٹیوں کی اہمیت، ان کی بازآبادکاری، انہیں معاشرے میں برابر حقوق دیے جانے اور صنف نازک کو بااختیار بنانے کے حوالے سے وضع کی مخصوص اسکیموں کے بارے میں خواتین کو آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ Beti Bachao Beti Padhao seminar in Anantnagاس ضمن میں سیمنارز اور آگاہی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سیمنار منعقد

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کی جانب سے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کمیونٹی ہال ساگم میں بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Seminar on Women Empowerment اس موقع پر مقررین نے موضوع کی نسبت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آگاہی کیمپ میں مقامی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران ڈی ڈی سی ممبر ساگم برینگ، ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’بچیوں کی حوصلہ افزائی، انہیں با اختیار بنانے کے لیے سماج کے سبھی طبقوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے حالیہ دنوں مشتہر کیے گئے دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’تعلیم کے میدان میں لڑکیوں کی نمایاں کارکردی ایک واضح پیغام ہے کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں۔‘‘

انہوں نے اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔ سی ڈی پی او برینگ، جنید امین خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی مختلف سرگرمیوں میں بھی شرکت کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں خواتین کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی قابل فخر کارنامے انجام دے رہی ہیں۔

مقررین نے خواتین کو با اختیار بنانے اور آگاہی مہم کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'معاشرے میں ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو بیٹیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں، اس حوالے سے معاشرے میں بیداری پھیلانے اور تبدیلی لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔‘‘ پروگرام کے دوران طالبات نے بھی موضوع کی نسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دریں اثناء، مختلف مقامی سکولوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کے درمیان مباحثے کا بھی انعقاد عمل میں لایا۔ بعد ازاں مہمانان خصوصی نے مباحثے میں شرکت کرنے والی طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details