گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں تعینات نجی سکیورٹی گارڈز نے تنخواہوں کی عدم دستیابی کو لے کر ڈی سی آفس اننت ناگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں تقریباً چھ ماہ سے تنخواہیں واگزار نہیں کی گئی ہیں جس کے سبب وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اننت ناگ: تنخواہوں سے محروم سکیورٹی گارڈز کا احتجاج ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے انہیں دن رات ڈیوٹی پر مامور کیا جاتا ہے، تاہم ابھی تک انہیں تنخواہ میں سے ایک بھی پیسہ واگزار نہیں کیا گیا۔
احتجاجیوں کا مزید کہنا تھا کہ ’’عید کے مقدس موقع پر بھی انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا۔‘‘
احتجاجی سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمپنی عہدیداران کو کئی بار معاملہ کی جانب غور کرنے کی گزارش کی تاہم اس کے باوجود بھی ان کے مسئلہ کا ازالہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ان کے ساتھ کافی ناانصافی کی گئی ہے، لہذا وہ نوکری چھوڑنے کے لئے بھی تیار ہیں تاہم ان کی تنخواہیں فوری طور واگزار کی جائیں۔