اردو

urdu

Enrollment Drive in Bijbehara: بجبہاڑہ میں 'اسکول انرولمنٹ ڈرائیو' کا افتتاح

محکمہ تعلیم Department Of Education کی جانب سے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے مختلف سرکاری اسکولوں میں بچوں کا داخلہ Enrollment Of Children In Schools کروانے کے لئے 'اسکول انرولمنٹ ڈرائیو' School Enrollment Drive کا افتتاح کیا گیا۔ اس حوالے سے گورنمنٹ میڈل اسکول کھرم درپورہ میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

By

Published : Nov 28, 2021, 5:27 PM IST

Published : Nov 28, 2021, 5:27 PM IST

School Enrollment Drive: بجبہاڑہ میں 'اسکول انرولمنٹ ڈرائیو' کا افتتاح
School Enrollment Drive: بجبہاڑہ میں 'اسکول انرولمنٹ ڈرائیو' کا افتتاح

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر Director Education Kashmir نے کھرم میں قائم ہائر سیکنڈری اسکول سے گورنمنٹ میڈل اسکول درپورہ تک پیدل مارچ کیا۔

School Enrollment Drive: بجبہاڑہ میں 'اسکول انرولمنٹ ڈرائیو' کا افتتاح

اس موقع پر یوتھ سروس اینڈ سپورٹ کے تعاون سے طلبہ کی ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ طلبہ نے بڑے ہی جوش و جذبے سے ناظم تعلیم کا استقبال کیا۔

تقریب کے دوران اساتذہ اور اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی، اس موقع پر طلبہ نے مختلف تمدنی پروگرام بھی پیش کئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے میڈیا کو بتایا کہ آج کے دورے کا مقصد یہی تھا کہ سرکاری اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ جن بچوں کا نام ابھی اسکولوں میں درج نہیں ہے، انہیں ہم ایسے پروگراموں کے ذریعہ اسکولوں میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کا میگا ٹرانسفر زیر غور: ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر

تصدق حسین میر نے کہا کہ جسمانی طور پر ناخیز بچوں کو بھی ہم اسکولوں میں انرول کرنا چائتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ہر بچہ تعلیم سے آراستہ ہو جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details