اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

ضلع اننت ناگ کے سنگلن علاقے میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف پر امن احتجاج کیا۔

محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 14, 2020, 6:20 PM IST

لوگوں کے مطابق بجلی کا ترسیلی نظام بوسیدہ اور پرانا ہو چکا ہے، جسے نئے سرے سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ترسیلی تاریں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں، ان کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ یوں اس کا براہ راست نقصان صارفین کو ہوتا ہے جو بار بار تاروں کے گر جانے سے بجلی سے محروم ہوتے ہیں۔

محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

لوگوں نے بتایا کہ ترسیلی لائنز کو تبدیل کیا جائے تاکہ صارفین پریشانیوں سے بچ سکیں۔

لوگوں نے مزید کہا کہ ہم پہاڑی لوگ صرف چھ مہینوں کے لیے ہی گھروں میں رہتے ہیں باقی کے چھ مہینے ہم مویشی پالنے کے لیے بہکوں میں چلے جاتے ہیں اور ہمیں پورے سال کی فیس کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے، چونکہ ہم غریبی کی زندگی گذار رہے ہیں اس لیے ہم نے متعلقہ محکمے کے عہدیداران بجلی فیس میں رعایت کی مانگ کی تھی لیکن ہماری گزارشات پر کوئی غور نہیں کیا گیا۔

اب اگر محکمے کے پاس رعایت کرنے کی گنجائش نہیں ہے تو پھر ہمارے علاقے میں میٹر نصب کئے جائیں تاکہ ہمیں اتنے ہی فیس کی ادائیگی کرنی پڑے جتنی ہم بجلی استعمال میں لائے۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر اننت ناگ سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے کہ ہماری اس جائز مطالبہ پر غور کر کے ہمارے بجلی فیس میں رعایت کی جائے۔

اس معاملے کو لے کر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر فیاض احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس مسئلے کے بارے میں جانکاری نہیں تھی۔ علاقے کے لوگوں کی اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details