ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں فوج کی جانب سے روڑ ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں 15 سے 25 برس کی عمر کے 263 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ جبکہ میکرو عریبہ نامی ایک 12 سالہ لڑکی نے بھی شرکت کی۔
روڑ ریس کوکرناگ کے ہلر علاقے سے شروع ہوکر ہانگل گنڈ گراؤنڈ (قریب 7.5 کلومیٹر) پر اختتام پذیر ہوئی۔ فوج کی 19 آر آر کے کمپنی کمانڈر میجر بھیشم دیو سمیت فوج کے جوانوں نے بھی دیگر شرکاء کے ساتھ حوصلہ افزائی کے لیے 7.5کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
تقریب کے اختتام پر فاتح نوجوانوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا، فوج نے ٹاپ 50 رنرز کو اشک شوئی کے انعامات سے نوازا گیا، جبکہ میکرو عریبہ کو نقدی انعام سے نوازا گیا۔
اختتامی تقریب پر سرکاری افسران کے علاوہ مقامی ذی عزت افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔