اننت ناگ:جموں و کشمیر انتظامیہ نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج قاضی گنڈ کو بائیو میٹرک کا غیر مجاز استعمال کرنے اور مبینہ طور مختلف مقامات سے آن لائن حاضری کرنے پر منسلک کر دیا ہے۔ جمعرات کو اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ’’پرنسپل جی ڈی سی قاضی گنڈ مجاہد احمد کو بائیو میٹرک ڈیوائس کا غیر مجاز استعمال کرنے پر منسلک کیا گیا ہے۔‘‘
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ پرنسپل اپنے گھر سے آن لائن موڑ کے ذریعے ہی اپنی حاضری لگا کر کالج میں حاضر نہیں ہوتے۔ جس کے بعد اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 کے مہینے کے لئے AEBAS پر بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ وہ قاضی گنڈ میں گھر کے علاوہ مختلف مقامات سے بائیو میٹرک حاضری لگا رہا ہے۔