اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامانا - primary centre in shambles

پرائمری ہیلتھ سنٹر ہاپت نارڈ میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے نتیجے میں مریضوں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پہلگام میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامانا
پہلگام میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامانا

By

Published : Jun 6, 2020, 2:16 PM IST

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اسپتال میں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں 25 کلو میٹر دور سب ضلع اسپتال یا نجی کلنکوں و دیگر کئی جگہوں پر ایکسرے اورٹیسٹ کرانے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔

پہلگام میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامانا

انہوں نے کہا ہے کہ 'جہاں ہسپتال میں پہلے ہی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'

وہی معاملے کو لے کر مقامی باشندوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسران کو مطلع کیا تاہم محکمہ نے عوام کی خواہشوں اور دیرینہ مانگ کو ہمیشہ نظر انداز کیا جس کا خمیازہ مریضوں اور تیمارداروں کو بھگتناپڑتا ہے۔

لوگو ں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسپتال میں طبی سہولیات کا اس قدر فقدان ہے کہ آورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں کے مریضوں کو ضلع کے دیگر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ضروری مشینری دستیاب نہیں ہے اورسر کار نے مذکورہ اسپتال کی طرف آج تک کوئی توجہ نہیں دی ۔علاقہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہاپت نارڈ کا یہ شفا خانہ طبی سہولیات کے حوالہ سے یتیم ہو چکا ہے اور مریضوں کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر چہ انتظامیہ نے کروڑوں روپیہ خرچ کرکے اس پرائمری ہلتھ سنٹر کو 12 سال پہلے ہاپت نارڈ علاقے میں قائم کیا تھا لیکن جس مقصد کے لئے اس اسپتال کو علاقے میں قائم کیا گیا تھا اس کا کوئی فا ئدہ نہیں ہے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ڈاکٹرو ں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مذکورہ اسپتال کا نظام بھی درہم برہم ہے اور اس اسپتال میں صفائی کا بھی سخت فقدان ہے۔'

انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی سٹاف یہاں پر انتطامیہ نے تعینات کیا ہے وہ کبھی کبھار ڈیوٹی پر آتے ہیں اور جس دن وہ آتے ہے اس دن 3 بجے سے پہلے ہی اسپتال کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ جاتے ہیں ۔ نتیجے میں مذکورہ علاقے کی ایک بڑی آبادی دور جدید میں طبی سہولیات سے محروم رہ جاتے ہیں اگر چہ محکمہ صحت عامہ کے حفظان صحت کے حوالے سے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر یہ تمام دعوے محض سراب ثابت ہوتے ہیں۔

اسپتال ہونے کے باوجو طبی سہولیات سے محروم اس علاقے کے لوگ ابھی بھی اس آس میں جی رہے ہیں کہ شاید کبھی ان کئ مشکلات کا ازالہ ہو۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہسپتال پر نظر ثانی کی جائے اور جلد اذ جلد ان کا یہ مسلہ حل کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details