اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Pilgrims Return میونسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے حجاج کا والہانہ استقبال

رواں برس جموں و کشمیر سے بارہ ہزار 67 عازمین حج کے لئے روانہ ہوئے تھے، ان عازمین میں 6698 مرد اور 5369 خواتین شامل تھیں۔ علاوہ ازیں اس سال 111 خواتین نے بغیر محرم کے ہی فریضہ حج انجام دیا۔

By

Published : Jul 21, 2023, 8:19 PM IST

president-mc-anantnag-welcomes-haj-pilgrims
میونسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے حجاج کا والہانہ استقبال

میونسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے حجاج کا والہانہ استقبال

اننت ناگ:میونسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے سفر محمود سے لوٹے حجاج کرام کا ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل چوک میں والہانہ استقبال کیا گیا.اس موقعہ پر میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر شوکت کی موجودگی میں حجاج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقعہ پر میونسپل کونسل کے ممبران اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی حجاج کے استقبال میں شامل رہے،جس دوران حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلباری کرکے ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کہا کہ حجاج کا استقبال کرنے والے اللہ تعالی کی رحمت سے فیضیاب ہوتے ہیں۔ حج مسلمان کا ایک فریضہ ہے اور حجاج کے استقبال سے دیگر لوگوں میں حج کے تئیں خواہشات جاگ جاتی ہیں اور ہم اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ زندگی میں ہر شخص کو حج کی سعادت نصیب ہو ۔

وہیں حجاج کرام نے خوش اسلوبی سے حج کا فریضہ ادا ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حج کا فریضہ ادا ہونے کے بعد وہ سکون راحت محسوس کر رہے ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ زندگی میں ہر کسی کو یہ موقعہ فراہم ہو ۔حجاج نے سرکار کی جانب سے ان کے لئے کئے گئے معقول انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں:Haj Pilgrims Return اننت ناگ میں حاجیوں کے پہلے قافلہ کا والہانہ استقبال

واضح رہے کہ رواں برس جموں و کشمیر سے بارہ ہزار 67 عازمین حج کے لئے روانہ ہوئے تھے جن میں 6698 مرد اور 5369 خواتین شامل تھیں۔ وہیں رواں برس 111 خواتین نے بغیر محرم کے ہی فریضہ حج انجام دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details