وادی میں ہلکی سردی شروع ہوتے ہی بجلی کا بحران شروع ہو گیا ہے۔ ضلع اننت ناگ کے شہری و دیہی علاقوں میں بجلی کی غیر ضروری کٹوتی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل جاری ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اننت ناگ: بجلی کٹوتی سے عوام پریشان محکمہ پی ڈی کی ناقص کار کردگی پر لوگوں کی جانب سے متعلقہ محکمہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سردی کے ایام شروع ہوتے ہی وادی میں بجلی کی غیر ضروری کٹوتی معمول بن گئی ہے، جسے درست کرنے کے لئے محکمہ سنجیدہ نہیں ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف یہاں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کی پڑھائی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلکی سردی کے شروعات میں بجلی کا یہ حال ہے تو آنے والی شدت کی سردی کے موسم میں بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنانا محکمہ کے لئے ناممکن ہی ہو جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ سے قبل از وقت بجلی کے نظام کو درست کرنے کی اپیل کی تاکہ آنے والے وقت میں انہیں مزید دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ۔۔