اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیومن رائٹس اینٹی کرپشن فورم کے عہدیداروں نے کیا اہم مطالبہ

ہیومن رائٹس اینٹی کرپشن فورم کے عہدیداروں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کے نام اور ان کا پتہ گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی شائع کیا جائے، کیونکہ کورونا کے مریض کھلے عام گھوم رہے ہیں، جنہیں نہ تو اپنی جان کی پرواہ ہے اور نہ ہی دوسروں کے جان کی پرواہ ہے۔

Demand from Human Rights Anti-Corruption Forum officials
ہیومن رائٹس اینٹی کرپشن فورم کے عہدیدار

By

Published : May 29, 2021, 7:16 AM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران ہیومن رائٹس اینٹی کرپشن فورم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے گزشتہ برس کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے نام اور پتہ کا اپڈیٹ کیا جاتا تھا، ٹھیک اُسی طرز پر رواں برس بھی حکومت کو اپڈیٹ کرنا چاہیے تاکہ کورونا کیسز میں جلد از جلد قابو پایا جائے۔

ہیومن رائٹس اینٹی کرپشن فورم کے عہدیداروں کا مطالبہ

ان کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز میں اس لیے اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ کورونا کے مریض کھلے عام گھومتے رہتے ہیں، جنہیں نہ تو اپنی جان کی پرواہ ہے اور نہ ہی دوسروں کی جان کی کوئی پرواہ ہے۔

ہیومن رائٹس اینٹی کرپشن فورم کے عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ برس حکومت کی جانب سے ایک اچھا اقدام یہ کیا گیا تھا کہ جب بھی کہیں کوئی مثبت کیس پایا جاتا تھا تو پورے علاقے کو پتہ چل جاتا تھا کہ کون اور کس علاقے میں مثبت کیس پایا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے لوگ اس علاقے سے دور رہنے میں ہی بھلائی سمجھتے تھے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اُس علاقے میں بینر بھی چسپاں کردیا جاتا تھا، تاہم رواں برس ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے، جس کے باعث کورونا کے مریض بلا خوف وخطر ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومتے رہتے ہیں، نتیجتاً کورونا کے معاملات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں لوگوں کو کورونا کے حوالے سے جانکاری فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ہر علاقے میں جاکر لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر مفت میں فراہم کر رہے ہیں، جب کہ حکومت کی جانب سے گائڈ لائنز کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے لوگوں پر سخت زور دیتے ہیں کہ کس طرح سے لوگوں کو اس وبا سے نجات ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details