اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے کراٹے اکیڈمی کی مثبت پہل - ویری ناگ کے عامر گلزار

ویری ناگ میں نوجوانوں کو نشیلی ادویات سے دور رکھنے کے لیے ویری ناگ کے عامر گلزار اور ذیشان فاروق نے تین برس سے کراٹے اکیڈمی کی شروعات کی تھی، لیکن انڈور اسٹیڈیم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

positive initiative brown line karate academy in veri nag to keep young away from drugs
نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے کراٹے اکیڈمی کی مثبت پہل

By

Published : Sep 17, 2020, 8:24 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نوجوانوں کو نشیلی ادویات سے دور رکھنے کے لیے ویری ناگ کے عامر گلزار اور ذیشان فاروق نے تین برس سے براؤن لائن کراٹے اکیڈمی کی شروعات کی تھی۔

نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے کراٹے اکیڈمی کی مثبت پہل

اس اکیڈمی میں بچوں کو کراٹے سکھائے جاتے ہے اور ابھی تک ان تین برس میں اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے دو مرتبہ قومی سطح پر کھیلے جانے والے مقابلوں میں شرکت کرکے بڑے انعامات بھی حاصل کیے ہیں، جس سے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، وہیں علاقے کے دوسرے بچوں اور نوجوانوں میں اس اکیڈمی میں شرکت کرنے کا جذبہ بھی پروان چڑھنے لگا۔

اکیڈمی میں کوچنگ کے فرائض کو انجام دینے والے عامر اور ذیشان کے مطابق قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد علاقے کے نوجوانوں کی کثیر تعداد اکیڈمی میں اندارج کرانا چاہتے ہیں لیکن علاقے میں انڈور اسٹیڈیم نہ ہونے کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اگرچہ کئی دفعہ انتظامیہ سے گزارش کی گئی ہے کہ ویری ناگ میں ایک انڈور اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ علاقے کے مزید نوجوانوں کو نشے سے دور اور کھیلوں میں مصروف رکھنے میں وہ کامیاب ہوجائے لیکن آج تک ان کو انتظامیہ سے مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوسکا۔

عامر اور ذیشان کے اس قدم سے مقامی لوگ بھی کافی خوش ہے لیکن جگہ کی کمی کی وجہ سے انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ علاقے میں ایک انڈور اسٹیڈیم کا قیام جلد از جلد عمل میں لائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details